29 اکتوبر، 2007، 9:10 PM

افغانستان

افغانستان میں افغان اور نیٹو فورسز نے 50 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

افغانستان میں افغان اور نیٹو فورسز نے 50 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

افغانستان کے جنوبی علاقے میں افغان اور نیٹو فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 50 طالبان کو ہلاک ہوگئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں افغان اور نیٹو فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 50 طالبان کو ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر ہلمند میں خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ۔نیٹو اور افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ اورزگان کے ایک گاؤںمیں گزشتہ روزافغان اور نیٹو فورسز کی طالبان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔نیٹو کے ترجمان میجر جنرل چارلس اینتھونی نے بتایا کہ جھڑپوں میں درجنوں طالبان مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیرہ طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ادھر ہلمند کے علاقے لشکر گاہ کے بازار میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔حملے میں ایک پولیس اہلکار اور قریب ہی کھڑے دو شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں

 

News ID 577294

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha